اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں انجام پانے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بغداد میں قطر کا سفارت خانہ جلد سے جلد کھولنے اور دونوں ملکوں کی مشترکہ کمیٹی کے پروگراموں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا- عراقی صدر کے ترجمان خالد نشوانی نے العراقیہ ٹی وی چینل سے گفتگو میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ قطر اور عراق کے تعلقات میں استحکام اور مضبوطی علاقے کی امن و سلامتی کے مفاد میں ہے، کہا کہ عراق اور قطر کے تعلقات گزشتہ برسوں کے دوران نہ صرف مطلوبہ سطح پر نہیں تھے بلکہ بعض اوقات کشیدہ رہے ہیں- خالد نشوانی نے عراقی صدرفواد معصوم کے دورۂ قطر کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کی سب سے بڑی اہمیت تو اس وجہ سے ہے کہ قطر کی حکومت نے فواد معصوم کو اس دورے کی دعوت دی ہے اور وہ عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتی ہے- انہوں نے کہاکہ اس دورے کی ایک اہمیت یہ ہےکہ قطر نے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے خطرے کو محسوس کر لیا ہے اور ان خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے عراق کا تعاون ضروری ہے- عراقی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عراق کے ساتھ علاقے کے ممالک کے تعلقات بہتر ہوں- انہوں نے کہا یہ دورہ اس بات کا باعث بنے گا کہ قطر اور عراق کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہوں
.......
/169